ابنا: علی اکبر صالحی اور احمد داؤد اوغلو نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے کے حالات خاص طور پر آل سعود اور آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں بحرین کے عوام کے قتل عام پر بات چیت کی فریقین نے علاقے کی حساس صورتحال کے پیش نظر بحرین میں جاری مشکلات کو حل کرنے کے لئے باہمی صلاح و مشورے جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔ ایران و ترکی کے وزراء خارجہ نے اسی طرح بحرینی عوام کے مطالبات پورے کئے جانے اور اغیار کی مداخلت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110